بھٹکل:3؍ مارچ(ایس اؤ نیوز) بھٹکل کے ایک کنویں میں گر کر ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت رگھویندرا بابو کامتھ (35) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق رگھویندرا بینگرے میں واقع ایک باغ میں درختوں کو پانی دے رہا تھا، پانی کھینچنے کے دوران اسکا پیر اچانک پھسل گیا اور وہ سیدھے کنوئیں میں جا گرا۔ اسے فوری طور پر کنویں سے باہر نکالا گیا تھا، مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔
واقعہ منگل کو بھٹکل تعلقہ کے بینگرے گرام پنچایت حدود کے موڈشرالی تلگیری میں پیش آیا۔
مہلوک کےپسماندگان میں حاملہ بیوی ہے۔
پولس نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کرنےکے بعد مرڈیشور پولس تھانہ میں کیس درج کرلیا ہے۔ چھان بین جاری ہے۔